قسمت کی خرابی ہوگی اگر مریم نواز، بلاول بھٹووزیراعظم بنیں گے، فواد چودھری
اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی قسمت خراب ہو ئی تومریم نواز، بلاول بھٹووزیراعظم بن جائیں گے، آصف زرداری اور نوازشریف کبھی بھی انتخابی اصلاحات نہیں چاہتے،کیونکہ دھاندلی کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتے، عمران خان کی واحد حکومت ہے جو انتخابی اصلاحات چاہتی ہے۔انہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ وزیراعظم نے مناسب بات نہیں ہے کہ غریب لوگوں کی زمین لے کر بڑے لوگوں کو سستے داموں دے دی جائے، اسلام آباد میں گاں کی زمینوں کو خریدا گیا اور من پسند ججز، بیوروکریٹس کو پلاٹس دیے گئے، ماضی میں بھی ججز کو پلاٹ ملے، وزیراعظم نے اسد عمر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس پر برہمی کا اظہار کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کمیٹی ایک نظام تشکیل دے گی تاکہ بڑے لوگ غریبوں کی زمینوں پر ہاسنگ سوسائٹی نہ بناسکے، کابینہ کو بتایا گیا کہ سرکاری اداروں کو 286ارب کے نقصان کا سامنا ہوا، این ایچ اے کا خسارہ 140ارب ہے، باقی اداروں کو منافع بخش اداروں میں منتقل کردیا ہے، ابھی بھی اس حوالے سے اصلاحات کررہے ہیں، رکاوٹوں پر قابو پالیا ہے، اب مزید اصلاحات کریں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان آرہی ہے اس کے سکیورٹی پلان کی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ سے ایک چارٹرڈ جہاز پاکستان آنا چاہتا تھا کہ اس کو استثنی دی جائے لیکن اس کو فی الحال مؤخر کردیا ہے، امید ہے برطانیہ پاکستان سے متعلق ریڈ لسٹ پالیسی کا جائزہ لے گی۔ ہم پاکستان میں غیرملکی فلموں کو پاکستان بحال کرنے کی اجازت دے رہے ہیں، سینما کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں۔افغانستان میں جو حالات چل رہے ہیں پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاسی اور اسٹریٹجک ریلیشن شپ قائم ہے۔انتخابی اصلاحات سے متعلق کابینہ اجلاس میں تفصیلی بات ہوئی، پاکستان میں عمران خان کی حکومت ہے تو انتخابی اصلاحات کی بات کررہے ہیں، آصف زرداری اور نوازشریف انتخابات میں اصلاحات نہیں چاہتے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ ایک بات بھی دھاندلی کے بغیر الیکشن نہیں جیتے، مریم نوازاور بلاول بھٹو ایک طریقے سے وزیراعظم بن سکتے ہیں، ایک پاکستانیوں کی قسمت خراب ہو، دوسرا دھاندلی ہو،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی سیاست عدالتوں سے تاریخیں لینا ہے۔


