ایران پر حملے کے پلان پر تیزی سے کام جاری ہے، اسرائیلی آرمی چیف

تل ابیب:اسرائیلآرمی چیف نے کہا ہے کہ ایران پر حملے کے لیے تیزی سے تیاریاں جاری ہیں۔ ایک انٹریو میں اسرائیلی چیف آف جنرل اسٹاف اویو کوہاوی کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ کارروائی کے لیے تیاریوں میں تیزی ا?رہی ہے اور اسی مقصد کے لیے دفاعی بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، یہ انتہائی پیچیدہ کام ہے جس کے لیے خفیہ معلومات اور زیادہ سے زیادہ اسلحہ درکار ہے اور ہم اس پر کام کررہے ہیں۔ اسرائیلی فوجی سربراہ نے کہا کہ مشرقی وسطیٰ میں ہم ایران کے اتحادیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہیں، ہمارا اصل مقصد خطے میں ایرانی اثرورسوخ کو کم کرنا ہے جب کہ اس طرح کے ا?پریشن پورے مشرقی وسطیٰ میں کیے جاتے ہیں جس میں حماس اور حزب اللہ بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں