فرانس میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 17ہزار تک پہنچ گئی

فرانس میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جاری ہے حکومت کی طرف سے 18مارچ کو ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکیں لیکن لیکن ابھی تک حکومت کو خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی ہے، نئے اموات کے ساتھ فرانس میں اب مجموعی طورپر 17ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ حکومت کی تمام کوششوں کے باوجود کیسز کا سلسلہ رک نہیں رہا ہے، حکومتی حکام نے نئے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا ہیکہ ملک بھر میں بدھ کے دن 14ہزار سے زائد افراد انتقال کر گئے ہیں جبکہ6ہزار سے زائد افراد نگہداشت میں ہیں۔حکام کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں کے دوران فرانس بھر میں 4560نئے کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جس کے بعد اب ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھتے ہوئے 147,863تک پہنچ چکے ہیں۔ علاوہ ازیں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 30ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں