نہتے طلباء پر پولیس کا تشدد شرمناک عمل ہے، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

کوئٹہ:ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کے اج مورخہ 08ستمبر 2021کو وزیراعلی ہاوس کے سامنے پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سے لیے جانے والے میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں باضابطگیوں کیخلاف پرامن احتجاج کرنے اور دھرنا دینے والے نہتے طلبا جس میں فیمیل طالبات بھی شامل تھیں پر پولیس کی جانب سے بیایمانہ تشدد قابل مزمت اور شرمناک ہے، پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کے بعد زخمی طلبا کو گرفتار کر کے پولیس سٹیشن منتقل کرنا افسوسناک ہے، پولیس کی غندہ گردی کا یہ واقع اپنے مثال اپ ہے، ترجمان نے کہا کے وہ مشکل کی اس گھڑی میں طلبا کیساتھ کھڑے ہیں اور حکومت وقت سے فلفور طلبا کی رہائی اور انکے جائز مطابات تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر ینگ ڈاکٹرز طلبا کے صفوں میں شامل ہوکر انکے مطالبات تسلیم ہونے تک سخت احتجاج کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں