پاکستان کو ارب 140کروڑ ڈالر قرض ملنے کا امکان

اطلاعات ہیں کہ پاکستان کو کورونا کے پیش نظر آئی ایم ایف سے ایک ارب 140کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج متوقع ہے جس میں پاکستان کو ایک ارب 40کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے اجلاس میں رکن ممالک کو کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے دیے گئے قرض میں تاخیر اور نئے قرض منظور کرنے کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں آئی ایم ایف نے پاکستان کو کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے قرض دینے کا عندیہ دیا تھا اور امید ظاہر کی جا رہی ہیکہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کو قرض دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں