حافظ آباد، زہریلاکھانا کھانے سے 10افراد کی حالت غیر

حافظ آباد:حافظ آباد کے علاقہ ونیکے تارڑ میں مبینہ طور پر زہریلاکھانا کھانے سے 10افراد کی حالت غیر ہوگئی جس پر انہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قیصر کے اہل خانہ نے چاول کھائے توا سمیں کوئی زہریلی چیز گری ہوئی تھی جس کے باعث کھانے کھاتے ہی دس افراد عامر، مثال فاطمہ، مصباح، عمران، رحمت بی بی، شعبان، مریحان، عظمہ، علی جہانزیب،نورفاطمہ کی حالت غیر ہوگئی جس پر انہیں ریسکیو 1122نے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں