کوہاٹ، ٹی ٹی پی کے 9مشتبہ افراد گرفتار،
پشاور سی ٹی ڈی نے رحمت شاہ بانڈہ مہاجر کیمپ ضلع ہنگو سے ٹی ٹی پی کے 09مشتبہ گرفتار کرکے بھاری اسلحہ بارود برآمد کرلیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی کوہاٹ ریجن اور حساس اداروں نے مشترکہ کاروائی کے دوران رحمت شاہ بانڈہ مہاجر کیمپ ضلع ہنگو سے مشتبہافراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 05 عدد پاکٹ فون، 3 کلاشنکوف، 2آر پی جی سیون بمعہ 14گولے، گرنیڈ، 529 کارتوس ڈنگر، بغیر نمبر پلیٹ کے موٹرسائیکل اور کافی مقدار میں چارجر اور ایمونیشن برآمد کرلئے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہمشتبہافراد کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے، اور ان کی شناخت سید ریاض، خبیب اللہ، فواد خان، مغفورالل، مسعود احمد، رسول محمد، حجت اللہ، سعداللہ اور محمد عمر کے ناموں سے ہوگئی ہے،مشتبہ افراد کے خلاف انسدادی دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر کے خصوصی تفتیشی ٹیم مقرر کی ہے ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جس میں مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔


