بنگلادیش نے سمندر میں پھنسے روہنگیا پناہ گزینوں کو بچا لیا

عالمی میڈیاکے مطابق بنگلادیشی کوسٹ گارڈ نے سمندر میں پھنسے کم از کم 382روہنگیا کے پناہ گزینوں کو بچا لیا ہے۔ جبکہ اس کشتی میں سوار سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں یہ لوگ کشتی کے ذریعے ملائیشیا جانے کی کوشش میں تھے، علاوہ ازیں کچھ ایسے رپورٹ آ رہے ہیں کہ ملائیشیا نے کورونا وائرس کے پیش نظر اس کشتی کو واپس بھیج دیا تھا۔واضح رہے کہ میانمار میں فوج نے روہنگیا مسلمانوں کے خلا ف کریک ڈاؤن کیا تھا جس سے ہزاروں افراد قتل ہوئے تھے، اس قتل و غارت کے بعد لاکھوں افراد بنگلایش میں پناہ گزینی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں