بارکھان،غیر لوکل ڈومیسائل رکھنے والے ملازمین کیخلاف نوجوان اتحاد کی کال پر شٹرڈاون, قومی شاہراہ 8گھنٹے تک بند
کوہلو: بارکھان میں 85غیر لوکل ڈومسائل رکھنے والے وفاقی ملازمین کے خلاف نوجوان اتحاد کی کال پر شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال اور رکھنی میں قومی شاہراہ بند کرلی گئی مظاہرین نے بلوچستان پنجاب قومی شاہراہ پر ٹائرجلا کر 6گھنٹے تک قومی شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کردی ہے اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ہے قومی شاہراہ بند ہونے سے ہزاروں گاڑیوں کی طویل لائنیں لگ گئی اس موقع پر نوجوان اتحاد کے سربراہ شاہ زین کھیتران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 85بوگس ڈومسائل رکھنے والے وفاقی ملازمین کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا جن کے خلاف شدید احتجاج جاری رکھیں گے آج کے نوجوانوں کا کسی پارٹی یا گروہ سے تعلق نہیں ہزاروں نوجوان اپنے مستقبل کے نسل اور ضلع میں ایک غیر قانونی کام کے خلاف احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں ہمارے دو جائز مطالبات ہیں کہ بوگس ڈومسائل رکھنے والے افراد کے ڈومسائل کو فوری منسوخ کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے مگر تشویش ناک عمل یہ ہے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ تعاون نہیں کررہے ہیں جس سے خدشہ پیدا ہورہا ہے کہ ان افراد کی تصدیق کرکے پھر انہیں بحال کیا جائے گا جنہیں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے مظاہرین سے ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ اور ایس پی یوسف بھنگر نے مذکرات کئے مگر ناکام ہوئے جس کے بعد آخری اطلاعات آنے تک احتجاج جاری تھا پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔


