عوام سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کر رہے ہیں، محمد خان لہڑی

تمبو:صوبائی مشیر محنت و افرادی قوت حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ عوام سے کئے گئے وعدوں کی پاسداری کررہے ہیں نصیرآباد کے عوام کے لئے بجٹ میں میگا منصوبے میڈیکل کالج، بی آر سی منظور کراکے میڈیکل کالج کے لئے دو ارب اور بی آر سی کے لئے 50کروٹ کے فنڈز مختص کراکے فنڈز بھی ریلیز کردئیے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لہڑی ہاؤس ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بیدار کے سماجی رہنما حاجی سائیں ڈنہ کھوسہ،وڈیرہ محمد مراد پندرانی،حبیب الرحمن کھوسہ،تاج محمد جتک سمیت دیگر بھی موجود تھے حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے قائد وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے سے پسماندگی کا خاتمہ ہورہا ہے نصیرآباد ڈویژن سمیت پورے صوبے میں کئی اہم میگا پروجیکٹس شروع کیئے گئے ہیں جن کی تکمیل سے صوبے میں مختلف شعبوں میں مزید بہتری آئے گی اور علاقوں میں ترقی ہوگی انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے عوام کو فام ٹو مارکیٹ تک رسائی کے لئے کئی اہم سٹرکوں کو پختہ کرکے بلیک ٹاپ روڈز بنائے جارہے ہیں اسکولوں کو آپ گریڈ کرکے نئی بلڈنگز بھی تعمیر کروائے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ نصیرآباد میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے حالیہ بجٹ میں پٹ فیڈر کینال کی ڈیسلٹنگ کے لئے خصوصی فنڈز رکھے گئے ہیں ڈیسلٹنگ کے کام کے بعد نصیرآباد میں پانی کی شکایات کا مکمل خاتمہ ہو جائے گا انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ عوامی مسائل ان کے دہلیز اولین ترجیح پر حل ہوں جس کے لئے ہم دن رات کام کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہماری بلوچستان عوامی پارٹی کی پہلی حکومت ہے جنھوں نے اقتدار سنبھالتے ہی پہلی ترجیح میں ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے موقع فراہم کرکے سرکاری نوکریاں دیں جس سے صوبے میں بے روزگاری میں کمی آئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں