پشتونخواملی عوامی پارٹی کی گلوگار کفایت شاہ باچا کے قتل کے واقعہ کی مذمت

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جاری کردہ بیان میں پشتون گلوگار کفایت شاہ باچا کے قتل کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں پشاور سے تعلق رکھنے والے گلوکار کفایت شاہ باچا کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا لیکن اس واقعہ میں ملوث عناصر کو پولیس نے تاحال گرفتار نہیں کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کفایت شاہ باچا اپنی سرزمین اپنی زبان پشتو سے محبت کرتے تھے اور انہوں نے اپنی شاعری میں ہمیشہ وطن دوستی، انسانیت دوستی جیسے الفاظ کا چناؤ رکھ کر گلوکاری کرتے ہوئے نوجوانوں کو اپنی پشتون افغان وطن اور زبان سے محبت کی راہ دکھائی۔ بیان میں کہاگیا ہے کفایت شاہ باچا کے قتل میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ پارٹی بیان میں کفایت شاہ باچا کے لواحقین اور ان کے خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور پسماندہ گان کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں