گورنمنٹ گرلز کالج اوستہ محمد میں فی میل لیکچررز تعینات کئیے جائیں،بی ایس او پجار

کوئٹہ (پ ر) بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گورنمنٹ گرلز کالج اوستہ محمد میں عارضی بلڈنگ میں جاری کلاسز کے لئیے فی میل اسٹاف کو تعیناتی و دیگر بنیادی ضروریات کو مہیا کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ گرلز کالج اوستہ محمد کی طالبات دیرینہ مطالبے کو مدِ نظر رکھ کر محکمہ تعلیم بلوچستان جلد از جلد گرلز کالج میں فی میل لیکچررز کی تعیناتی کو یقینی بنائے۔ انہون نے مزید کہا کہ اوستہ محمد میں گرلز کالج کی بلڈنگ بھی منطور ہوچکی ہے امید کہ اسکا کام بھی جلد مکمل ہوگا ہم سیکرٹری ہائیرایجوکیشن بلوچستان محمد ہاشم غلزئی، وزیر تعلیم بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گرلز کالج اوستہ محمد میں دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ جلد از جلد فی میل اسٹاف کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اوستہ محمد میں کافی طالبات ایسی ہیں جو گریجویشن کرچکی ہیں اور وہ پڑھانے کے اہل ہیں جب تک مستقل بنیاد پر فی میل لیکچرر تعینات نہیں ہوتی محکمہ کنٹریکٹ کی بنیاد پر فی میل لیکچرر کو تعینات کرے۔ تاکہ طالبات کا بھی دیرینہ مطالبہ مکمل ہو سکے اور تمام طالبات بغیر کسی دشواری کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں