تربت، رمضان المبارک میں کوہ مراد آنے والے زائرین پر پابندی عائد

تربت ۳ کرونا وائرس کے عالمی وباء کے پیش نظر ماہ رمضان میں ذکری کمیونٹی کے زائرین کی تربت آمدپر پابندی عائدکردی گئی، کمشنرمکران ڈویژن طارق قمر بلو چ کے دفترسے جمعرات کے روزجاری ہونے والے مراسلہ میں مکران ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز، ڈی آئی جی پولیس گوادر ریجن اور ایس ایس پیز کوہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ ماہ رمضان المبارک کے دوران ملک کے مختلف حصوں سے کوہ مرادکی زیارت کیلئے آنے والے ذکری کمیونٹی کے زائرین کوروکنے کی اقدامات اٹھائیں، مراسلہ میں کہاگیاہے کہ کوہ مرادزیارت کمیٹی کے ایک وفدنے ان سے ملاقات کی ہے جس میں ماہ رمضان المبارک کے دوران ذکری کمیونٹی کے زائرین کی کوہ مراد آمدکے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا، ذکری کمیونٹی کے افراد جو ملک کے مختلف حصوں میں آبادہیں ماہ رمضان المبارک کے پہلے ہفتہ سے کوہ مرادکی زیارت کیلئے ان کی آمدکا سلسلہ شروع ہوجاتاہے، اس سلسلے میں مختلف علاقوں خصوصاً کراچی، لسبیلہ، گوادر اور آواران ودیگر علاقوں سے ذکری کمیونٹی کے مختلف گروپس اس سلسلے میں اپنی تیاریاں کررہے ہیں جبکہ محکمہ داخلہ وقبائلی امور بلوچستان نے 23مارچ2020ء کو اپنی حکم نامہ میں کرونا وائرس کے عالمی وباء کے پیش نظر کسی بھی قسم کے اجتماع پرپابندی عائدکردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں