ریلوے ورکرز یونین، احتجاج تیسرے روز میں داخل
سبی ریلوے ورکرز یونین بلوچستان کے مزدوروں کا احتجاج تیسرے روز میں داخل ہوگیا ہے صوبے کے مختلف اضلاع میں ریل مزدوروں کا احتجاجی مظاہرے،مرکزی نائب صدر میر نسیم گشکوری سمیت دیگر صوبائی کی قائدین کے خلاف بے بنیاد FIR اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی ہے ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی نائب صدر میر نسیم اور ان کے ساتھیوں کو جھوٹے اور من گھڑٹ مقدمہ میں گرفتار کرنے اور آئی او ڈبلیو کے خلاف ریلوے پولیس کوئٹہ کی جانب سے ایف آئی آر درج نہ کرنے کے خلاف بلوچستان کے مختلف شہروں میں مزدوروں کا آج تیسرے روز بھی احتجاجی مظاہرے جاری رہے ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی نائب صدر میر نسیم گشکوری سمیت دیگر صوبائی قائدین کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمہ درج کرنے جبکہ راشی اور مزدور دشمن IOW کوئٹہ کے خلاف کراس FIR درج نہ کے خلاف ورکرز یونین سبی کے کارکنوں نے آج تیسرے روز بھی سبی اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ کیااور ریلوے ورکرز یونین کے صدر شکر خان ابڑو کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور ریلوے اسٹیشن پر احتجاجی مظاہرہ کیا ریل مزدوروں نے IOW کوئٹہ کو ریلوے انتظامیہ اور SP ریلوے پولیس کی جانب سے تحفظ دینے کے خلاف شدید نعرہ بازی کیا گیا اس موقع پر مظاہرین سے ریلولے ورکرز یونین سبی کے صدر شکر خان ابڑو اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ IOW کوئٹہ کے خلاف فوری طور پر کراس FIR درج کرتے ہوئے گرفتار کیا جائے بصورت دیگر احجاج کا دائرہ کار ملک گیر سطح تک وسیع کیا جائے گا.جس کی تمام تر ذمہ داری ریلوے کے ذمہ دار آفیسران اور ایس پی ریلوے پر عائد ہوگی۔


