عالمی ادارہ صحت بھی کہہ چکا کورونا لیبارٹری میں نہیں بنا، چین

چینی حکومت نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) بھی متعدد بار کہہ چکا ہے کہ دنیا بھر میں 20 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کرنے والا کورونا وائرس کسی لیبارٹری میں تیار نہیں کیا گیا۔چینی حکومت کی جانب سے یہ وضاحتی بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یہ خبریں سامنے آئیں کہ امریکی خفیہ ایجنسیوں نے اس بات کی تحقیقات شروع کردی ہے کہ کیا واقعی کورونا کو کسی لیبارٹری میں تیار کیا گیا؟امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز اور سی این این کی رپورٹس کے مطابق امریکی حکومت نے خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کی مدد سے اس بات کی تفتیش شروع کردی ہے کہ کیا واقعی مہلک وبا کو کسی لیبارٹری میں تیار کیا گیا؟رپورٹس میں امریکی خفیہ ایجنسی اور حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ اگرچہ بیشتر حکومتی و خفیہ ایجنسی کے عہدیداروں کو یقین ہے کہ کورونا کو کسی لیبارٹری میں تیار نہیں کیا گیا تاہم اس کے باوجود امریکی حکومت نے اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں کہ کہیں کورونا وائرس، چین کے شہر ووہان کی کسی لیبارٹری میں تو تیار نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں