کوئٹہ، ایس بی کے یونیورسٹی کے سابق پی آر او کی اپنے قبائلی ساتھیوں سمیت پریس کانفرنس
کوئٹہ(انتخاب نیوز) سردار بہادر خان وومین یونیورسٹی کے سابق پی آر او اکرم ترین نے اپنے قبائلی ساتھیوں سمیت پریس کانفرنس کی، انہوں نے کہا کہ سبابق گورنر بلوچستان امان اللہ یٰسین زئی نے نجی ٹی وی پر بے بنیاد الزامات لگائےہیں، اتنے اہم عہدے پر فائز رہنے والے شخص کے غیر سنجیدہ الزامات قابل مذمت ہیں،انہوں نے تنبیہ کی کہ اگر الزامات کاسلسلہ نہیں روکا تو قانونی وقبائلی سطح پراپنے دفاع کاحق محفوظ رکھتے ہیں، گورنر و چانسلر یونیورسٹیز کے ہوتے امان اللہ یاسین زئی خاموش کیوں رہے، عہدہ چھین جانے کے بعد سابق گورنر پروپگنڈہ کر رہے ہیں ، سابق گورنر امان اللہ یاسین زئی کی 2 بیٹیاں آئی ٹی یونیورسٹی میں لیکچرار ہیں، گورنر ہاؤس میں سابق گورنر امان اللہ پراپرٹی ڈیلرز سے سودے کیا کرتے تھے،انہوں نے انکشاف کیا کہ گورنر ہاؤس کو ذاتی کاروبار کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا ایسے شخص کے منہ سے میرٹ کی باتوں پر تعجب ہے، وزیراعظم عمران خان کو جب سابق گورنر کی حرکات معلوم ہوئیں تو عہدے سے ہٹایا، سابق گورنر امان اللہ یاسین زئی کے خلاف تمام ثبوت موجود ہیں، انہوں نے من گھڑت الزامات کا سلسلہ نہ روکا تو اُنکے تمام غیر آئینی اقدام سامنے لے آئیں گے، گزشتہ روز سابق گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیا تھا،
انہوں نے مزید کہا کہ سابق گورنر نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری موجودہ گورنر ظہور آغا پر سنگین الزامات لگائے تھے


