صدر عارف علوی پارلیمان کی پریس گیلری خالی دیکھ کر حیران رہ گئے
اسلام آباد پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں صدر مملکت نے میڈیا کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے پارلیمان کی پریس گیلری کی جانب نظر ڈالی تو وہ انہیں خالی نظر آئی۔صدر مملکت اس موقع پر پریس گیلری خالی ہونے پر حیران رہ گئے اور انہوں نے ہاتھ کے اشارے سے اس کا اظہار بھی کیا۔یاد رہے کہ حکومت کے چوتھے پارلیمانی سال کے آغاز کے موقع پر صحافیوں کے لیے پارلیمنٹ کے دروازے بند کردئیے گئے۔پارلیمانی رپورٹر نے پریس گیلری کے دروازے بند ہونے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ نمبر 1 پر دھرنا یا اور کہا کہ حکومت نے صحافیوں کے بجائے دیگر افراد کو کارڈز جاری کیے ہیں۔مشترکہ اجلاس کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بھی سیل کردیا گیا، مہمانوں کیلئے وزیراعظم ہاؤس والا راستہ استعمال کیا گیا۔
Load/Hide Comments


