ملائیشیا جانے والے 2 درجن سے زائد روہنگیا مسلمان بھوک سے جاں بحق، 382 کو زندہ بچا لیا گیا

اسلام آباد، ملائیشیا جانے والے روہنگیا مسلمانوں کی کشتی لاک ڈاؤن کے باعث 2 ماہ تک بحیرہ انڈیمان میں رہنے کے بعد بھوک سے 2 درجن افراد جاں بحق اور 382 کو زندہ بچا لیا گیا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کے کوسٹ گارڈ حکام نے بتایا کہ ملائیشیا اور تھائی لینڈ میں پناہ کی تلاش میں جانے والے روہنگیا مسلمانوں کی کشتی لاک ڈاؤن کے باعث بحیرہ انڈیمان میں سفر کرتی رہی اور کشتی میں سوار افراد2 ماہ سے بھوک کا شکار تھے جو گزشتہ شام کو بنگلہ دیش کے ساحل پر لائی گئی جس کے نتیجے میں 2 درجن روہنگیا جاں بحق اور بھوک کا شکار 382 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں