بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 13کیسز رپورٹ

کوئٹہ: بلو چستان میں کو رونا وائرس کے 13کیسز رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 31715ہو گئی۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران صوبے کے پانچ اضلاع سے کو رونا وائر س کے 13کیسز رپورٹ ہونے سے بعد اب تک مجمو عی طورپر متاثرہ افراد کی تعداد 31715 ہو گئی ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والے16افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونے والوں کی تعداد31053ہوگئی جبکہ صوبے میں کورونا وائرس کے فعال مریضوں کی تعداد318ہے جن میں سے8ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ان افراد میں سے 5کو ہائی جبکہ 1کو لو آکسیجن فلو پر رکھا گیا ہے رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح1.64فیصد ریکارڈ کی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کو روناوائرس کے 791 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 13افراد میں کو روناوائرس کی تشخیص ہو ئی جبکہ 513افراد کے نتائج آنے با قی ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کو رونا وائر س سے 344اموات ہو چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں