روس نے سیٹلائٹ تباہ کرنیوالے میزائل کا تجربہ کرلیا، امریکا


ماسکو،روس نے سیٹلائٹ تباہ کرنیوالے میزائل کا تجربہ کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اسپیس کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے سیٹلائٹ تباہ کرنے والے میزائل کا تجربہ کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی اسپیس کمانڈ کے چیف جنرل ریمنڈکے دعوی کے مطابق روسی میزائل زمین سیبراہ راست سٹیلائٹ تباہ کرسکتا ہے۔جنرل ریمنڈ نے کہا کہ امریکا کسی بھی قسم کی جارحیت کو روکنے کے لیے تیار اور پرعزم ہے، ہم اپنے اتحادیوں اور امریکی مفادات کا دفاع کریں گے۔امریکی اسپیس کمانڈ کے مطابق روسی میزائل سسٹم زمین کے نچلے مدار میں مصنوعی سیارے کو تباہ کرسکتا ہے۔
Load/Hide Comments