ایران کا جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزبنانے کا فیصلہ

تہران،ایران نے بین الاقوامی پانیوں میں کام کرنے کی صلاحیت رکھنے والی جوہری آبدوز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔یہ بات بحریہ کے کمانڈر نے جمعرات کو کہی۔سرکاری ٹی وی پرحسین خانزادی کے حوالے سے کہا گیا کہ جوہری توانائی سے چلنے والی آبدوزیں بغیر کسی ایندھن کے طویل عرصے تک بین الاقوامی پانیوں میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ ملک کے دفاعی ایجنڈے میں شامل ہے۔ایران پہلے ہی 600ٹن وزنی فاتح نامی آبدوز بنا چکا ہے جو 200 میٹر کی گہرائی میں 5 ہفتوں تک کام کر سکتی ہے۔ملکی ساختہ آبدوز کو تارپیڈوز، بحری بارودی سرنگوں کیساتھ ساتھ کروز میزائلوں سے بھی لیس کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں