یمن،سیلابی ریلے سے بے گھر افراد کا خیمہ بہہ گیا،ماں اور4 بچے جاں بحق

صنعا، یمن کے شمال مشرقی صوبے مارب میں شدید بارش کی وجہ سے آنے والے سیلابی پانی میں داخلی طور پر بے گھر افراد کے کیمپ میں مقیم ایک ماں اور اس کے چار بچے بہہ کر جاں بحق ہوگئے،یہ بات محکمہ صحت کے مقامی حکام نے جمعرات کو بتائی۔مارب کے الجمہوریہ اسپتال کے ایک عہدیدار نے شِنہوا کو فون پر بتایا کہ بدھ کی شام مارب شہر کے علاقے السویدہ میں بے گھرافراد کا کیمپ سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ طوفانی بارش اور سیلابی ریلے سے اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کے کئی خیموں کو متاثر کیا ہے۔مقامی حکام نے ملک کے بیشتر شمالی صوبوں میں مزید شدید موسم کے امکان سے خبردار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں