افغانستان میں طالبان کے حملے میں 9 فوجی ہلاک

کابل،افغانستان کے مشرقی صوبہ لوگر میں طالبان عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 9 افغان فوجی اہلکار مارے گئے جس کی تصدیق افغان وزارت دفاع نے جمعرات کو کی۔وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبہ لوگر کے ضلع چرخ کے علاقے قلعہ دشت میں افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی فورسز کی سیکیورٹی چوکیوں پر طالبان کے حملے کے دوران افغان نیشنل آرمی فورسز کے 9 اہلکار مارے گئے ہیں۔بغیر کوئی تفصیلات مہیا کیئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اے این ڈی ایس ایف(افغان نیشنل ڈیفنس اینڈ سیکورٹی فورسز)نے متحرک دفاع کی حالت میں حملہ آوروں کا مقابلہ کیا اور دشمن کو بھارتی جانی نقصان پہنچایا۔یہ صوبہ ملک کے دارالحکومت کابل سے 60 کلومیٹر دور جنوب میں واقع ہے اور لمبے عرصے سے طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے مابین شدید جھڑپوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔وزارت نے مرنیوالے فوجیوں کے اہلخانے سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔فروری کے آخر میں امریکہ اور افغان حکومت کی طرف سے ایک مشترکہ اعلامیہ اور دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے مابین امن معاہدہ ہونے کے بعد بھی افغانستان میں عسکریت پسندوں نے گزشتہ ہفتوں کے دوران اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں