مرکز نے بی اے پی کی حمایت کی ہدایت کی ہے،مبین خلجی

کوئٹہ :پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری مبین خان خلجی نے کہاہے کہ مرکز کی جانب سے بی اے پی کی حمایت کی ہدایت کی گئی ہے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سرداریارمحمدرند ہے تاہم ان کی جانب سے کوئی مشاورتی اجلاس طلب نہیں کیاگیاہے،جو ارکان ناراض ہے ان کے بارے میں نہ پارلیمانی لیڈر کو پتہ ہے اور نہ ہی عمران خان کو۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مبین خان خلجی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف اتحادی ہونے کے ناطے وزیر اعلیٰ جام کمال کے ساتھ ہے مرکز میں بی اے پی ہماری اتحادی اور یہاں ہم بی اے پی کے اتحادی ہیں تحریک انصاف نے پی اے پی حمایت کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں