فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائنگے،میر شفیق مینگل

 جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کے 7جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج نے ملک اور وطن کی خاطر بہت بڑی قربانیاں دی ہے اور ان کی قربانیاں رائیگا ں نہیں جائے گی دہشت گرد پاک فوج اور عوام کے حوصلے پست نہیں کرسکتے اپنے بیان میں کہاگیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں 7 جوانوں کی شہادت بہت بڑا سانحہ ہے، ملک بھر سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ا نہوں نے کہاکہ شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کی عظمت کو سلام کرتے ہیں، ہر پاکستانی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملکی دفاع کیلئے پاک افواج کیساتھ ہے، ملکی دفاع اور امن کیلئے جانوں کی قربانیاں دینے والی فوجی جوانوں پر قوم کو ناز ہے۔میر شفیق مینگل نے کہاکہ دہشت گرد پاکستانی افواج اور عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، دہشت گردی کیخلاف سب متحد ہیں، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین افواج ہے جو دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دے گی، خطے میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک افواج نے سب سے زیادہ قربانیں دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں