ڈیرہ اللہ یار،سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے متعلق غلط اعدادوشمار جاری کرنے پر نوجوان گرفتار

ڈیرہ اللہ یار،سوشل میڈیا پر کورونا وائرس کے متعلق غلط اعدادوشمار کی فہرست شیئر کرنے والے نوجوان کو ڈپٹی کمشنر نے گرفتار کروادیا ڈیرہ اللہ یار کے مقامی نوجوان محمد عمران کنڈرانی نے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ سے تصدیق کے بغیر 23افراد کے نام پر مشتمل فہرست سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کرکے کورونا وائرس ہونے کی تصدیق کروائی مقامی نوجوان کی جانب سے شیئر ہونے والی فہرست میں پولیس افسر خواتین ودیگر افراد کو کورونا وائرس کا مریض ظاہر کیا گیا جس کے باعث شہر بھر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ فہرست میں جنکے نام مشتہر کیے گئے ان افراد کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا

اپنا تبصرہ بھیجیں