صوبائی حکومت نے زمینداروں کے ساتھ دھوکہ کیا ، ملک نصیر شاہوانی
کوئٹہ(سٹاف رپورٹر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر وچیرمین زمیندار ایکشن کمیٹی ملک نصیر شاھوانی نے کہا ھے اسمبلی اجلاس میں گزشتہ روز صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان نے ہمیں اج بروز جمعہ دن گیارہ بجے اسلام اباد سے محکمہ فوڈ کے اجلاس میں شرکت کیلئے مقرہ وقت پر پہنچنے لیکن نہ اجلاس تھا اور نہ وفاقی فوڈ ڈپارٹمنٹ کا کوئی اہلکار موجود تھا ہمیں اسمبلی فلور پر جو یقین دہانی کرائ گئ تھی وہ داعوہ یی ٹابت ھوا ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعے کو انتخاب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملک نصیر شاھوانی کا مزید کہنا تھا کہ ہم بلوچستان کے زمیداروں کے ہمراہ مقرہ وقت پر پہنچنے لیکن نہ ویاں صوبائی وزیر زراعت موجود تھے اور نہ کوئی اہلکار وہاں موجود تھا یہ دراصل زمینداروں کے ساتھ دھوکہ کیا جو موجودہ حکومت کا تین سال سے شیوہ رہا ھے بلوچستان کے زمینداروں کی پیاز کی فصل تیار ھے افغانستان سے پیاز کی درآمد صوبے زمینداروں کے ساتھ ظلم کے مترادف ھے جلد اسکے لیئے زمینداروں کی اجلاس بلا کر حکمت عملی طے کرئنگے صوبے کے زمینداروں کے ساتھ وفاقی حکومت کی اس ظلم کے خلاف احتجاج کے تمام اپشن استمال کرینگے


