کوئٹہ سی ٹی ڈی کی کارروائی مشتبہ شخص گرفتار، گولہ باروڈ بر آمد

کوئٹہ:کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سی ٹی ڈی کی کاروائی ایک مبینہ دہشتگرد گرفتار اسلحہ و بارود برآمد کرلیا گیا،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوسی ٹی ڈی کو خفیہ اطلاع ملی کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے مارگٹ میں کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے ایک مبینہ دہشتگردمختیار خان سمالانی موٹر سائیکل پر کوئٹہ کی جانب آرہا ہے جس پر سی ٹی ڈی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشتگرد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2ہینڈ گرینیڈ، 1580گرام بارودی مواد، 4فٹ پرائما کارڈ، 2ڈیٹونیٹر برآمد کرلئے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم عوام، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سرکاری تنصیبات پر حملے کا ارادہ رکھتا تھا ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں