سیکورٹی فورسزکا نوکنڈی میں نان کسٹمز پیڈز گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن
کوئٹہ : کوئٹہ کسٹمز اور سیکورٹی فورسز کا نوکنڈی میں نان کسٹمز پیڈز گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 17نان کسٹم پیڈگاڑیوں کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے اور جلد ہی بڑے پیمانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کارروائیوں میں تیزی لائی جائے گی۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز نوکنڈی میں کامیاب کارروائی کی گئی جس کے دوران 17نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا گیا۔ کلکٹر کسٹمز پریونٹیو کوئٹہ عرفان جاوید، چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان گل رحمان، کلکٹر کسٹمز عرفان جاوید، ایڈیشنل کلکٹر عمر شفیق،ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر محمد زوہئیب سنڈیلہ نے کامیاب کاروائی پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔
Load/Hide Comments


