جیکب آباد، عورت نے زہر کھاکر خودکشی کرلی
جیکب آباد:جیکب آباد میں شادی شدہ عورت نے زہر کھا کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے سول لائن تھانہ کی حدود میں واقع اے ڈی سی کالونی میں ایک بچے کی ماں 32سالہ عارفہ پروین نے مبینہ زہر کھا کر خودکشی کر لی جس کے بعد لاش ضروری کاروائی کے لئے سول ہسپتال منتقل کی گئی اس سلسلے میں ورثہ کا کہنا ہے کہ خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا زہریلی دوا پی کر خود کشی کی ہے پولیس کے مطابق خاتون نے خودکشی کی ہے یا کوئی اور وجہ سے تفتیش کی جا رہی ہے جبکہ ایک دوسرے واقع میں صدر تھانہ کی حدود میں واقع قصبہ غلام عباس جکھرانی میں 5سالہ معصوم بچی شاہین لاشاری پنکھے سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔
Load/Hide Comments


