ساکران، مضر صحت گٹکا اور ماوے کا کاروبار عروج پر پولیس چھالیہ اور ڈیزل سے مبینہ بھتہ وصولی میں مصروف

لسبیلہ:ساکران منشیات کا گڑھ بن چکا حب سمیت کراچی کے مختلف علاقوں سے منشیات کے عادی افراد نے ساکران کا رخ کرلیا مضر صحت گٹکا اور ماوے کا کاروبار عروج پر پولیس چھالیہ اور ڈیزل سے مبینہ بھتہ وصولی میں مصروف۔ذرائع کے مطابق ساکران منشیات کا گڑھ بن چکا ہے مختلف علاقوں میں منشیات کو مخروع دھندہ چل رہا ہے زرعی باغیچہ منشیات کے عادی افراد کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا زرائع کے مطابق ساکران میں منشیات فروشی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ اب حب اور ساکران سمیت کراچی کے مختلف علاقوں سے منشیات کے عادی افراد نے بھی ساکران کا رخ کرلیا ہے دوسری جانب ساکران میں مضر صحت گٹکا اور ماوا کا کاروبار بھی پولیس کی مبینہ سرپرستی میں عروج پر اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے ساکران کے ایک زرعی باغیچے میں گٹکا اور ماوا تیار کرکے ساکران سمیت شاہ نورانی اور سارونہ تک سپلائی کی جارہی ہے ساکران میں منشیات اور مضر صحت گٹکا اور ماوا کی لت میں پڑ کر نوجوان نسل تباہ لہورہی ہے جبکہ ساکران پولیس علاقے میں سماجی برائیوں کے خاتمے کے بجائے چھالیہ،ڈیزل اور پانی کے ٹینکروں سے مبینہ وصولی میں مصروف ہے ساکران کے عوامی حلقوں نے آئی جی پولیس بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ ساکران میں منشیات اور گٹکا ماوا جیسے سماجی برائیوں کے خاتمے کے لئے اقدامات کریں چھالیہ ڈیزل سے مبینہ بھتہ وصولی میں مصروف پولیس آفیسران کے خلاف قانونی کاروائی کرکے ساکران کے نوجوانوں کو تباہی سے بچائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں