معاشرے میں کھیلوں کے فروغ سے خوشگوار تبدیلی آتی ہے، لیاقت شاہوانی
کوئٹہ : ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے گزشتہ روز ز یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے سے تاجی خان اسپورٹس کمپلیکس میں ٹیکوانڈو کے مقابلوں کے مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں شرکت کی کی اس تقریب کا اہتمام تمام توائی فیڈرشن نے کیا تھ انہوں نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنا اور ان کے لیے اس حوالے سے مواقع فراہم کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اس سے نوجوانوں کو معاشرے کی منفی سرگرمیوں سے محفوظ رکھ کر انہیں مستقبل کے معمار کے طور پر تیار کیا جا سکتا ہے معاشرے میں کھیلوں کے فروغ سے خوشگوار تبدیلی آتی ہے اور بھائی چارے۔ برداشت و آپس میں اتفاق و اتحاد کے جذبات کو فروغ حاصل ہوتا ہے انہوں نے کہا وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان صوبے میں کھیلوں کے فروغ میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں ہیں یہی وجہ ہے کہ رواں مالی سال کے بجٹ میں صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے منصوبے شامل کیے گئے اور متعدد پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے اس ضمن میں ہر ضلع میں ایک ایک سپورٹس کمپلیکس بنایا جارہا ہے جو صوبائی حکومت کی جانب سے سپورٹس کے شعبہ کے لیے میگا پروجیکٹس ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر ٹاؤنز سمیت کویٹہ میں فٹسال اسٹیڈیم بنانے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نیکوئٹہ کے تمام گرلز کالج میں فٹسال کے گراؤنڈز کی تعمیر کے لیے فنڈز مختص کیے ہیں اور ان پر کام بھی شروع کردیا گیا ہے ہے تاکہ ہم اپنی بچیوں کو کھیلوں کی جانب راغب کر سکیں کی صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ تندرست ذہن کے لئے تندرست ہونا ضروری ہے اس کے لئے تعلیمی اداروں سمیت کھیلوں و سماجی سرکاری و نجی اداروں کو اپنا بھرپورکردار ادا کرنا ہوگا حکومت اس ضمن میں انہیں اپنا بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیم۔صحت آبنوشی۔ابپاشی و ذرائع مواصلات کے شعبوں کو وسیع پیمانے پر ترقی دینے کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے جو ترقیاتی عمل شروع کر رکھا ہے وہ صوبے کو پسماندگی سے نکال کے جدید خطوط پر ترقی کے سفر پر گامزن کرے گا۔


