کورونا وائرس، میانمار میں ایک چوتھائی قیدیوں کی رہائی

ینگونومیانمار کے صدارتی دفتر نے ملک بھر کی جیلوں میں قید 25 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ میانمار میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی حامل جیلوں کی بابت خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں کہ یہ کورونا وائرس کے پھیلاؤکا باعث بن سکتی ہیں۔ جنوب مشرقی ایشیائی ملک میانمار میں ہر سال ہزاروں قیدیوں کو معافی دی جاتی ہے۔ اپریل میں میانمار میں نیے سال کے آغاز کا دن منایا جاتا ہے، جس موقع پر قیدی رہا کیے جاتے ہیں، تاہم اس بار رہائی پانے والے قیدیوں کی تعداد ماضی کے مقابلے میں ریکارڈ حد تک زیادہ ہے۔ میانمار میں اب تک 85 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کی یہاں اس وبا کی وجہ سے چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں