ترکی نے ہمیں 30برس پرانے ناکارہ وینٹی لیٹرز بیچ ڈالے،اسپین

میڈرڈ،ہسپانیہ کی خود مختار ریجن کاستیا لامانچا کے ڈاکٹروں نے شکایت کی ہے کہ ترکی سے آنے والے وینٹی لیٹرز انتہائی نگہداشت کے یونٹوں اور سانس کے طویل المیعاد علاج کے واسطے ٹھیک نہیں ہیں۔ ہسپانوی خریداروں نے انکشاف کیا ہے کہ یہ وینٹی لیٹرز پرانے اور خراب معیار کے بنے ہوئے ہیں۔ ایک ڈاکٹر کے مطابق یہ تقریبا تیس برس پرانے ہیں۔ہسپانوی اخبار کے مطابق کاستیا لامانچا حکومت کی جانب سے ترکی سے خریدے گئے 150 وینٹی لیٹرز کے بارے میں ریجن کے اینستھیزیا ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ یہ ساز و سامان بری حالت میں ہے۔ وینٹی لیٹرز مشینوں کی خریداری مذکورہ ہسپانوی ریجن کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن گئی کیوں کہ ان مشینوں کو ترکی میں کافی عرصے روک کر رکھا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں