طلباء و طالبات پر تشدد اور مقدمات آمرانہ حکمرانی کے عکاس ہیں، بلوچ عوامی موومنٹ
حب:بلوچ عوامی موومنٹ کے مرکزی آرگنازر ریس نواز علی برفت ایڈووکیٹ نے کہا کہ کوئٹہ پولیس کا طلبہ وطالبات پر تشدد اوران کے خلاف مقدمات کا اندراج آمرانہ طرز حکمرانی کی عکاسی ہے۔ طلبہ وطالبات پر ایسے تشدد آمروں کے ادوار میں بھی نہیں ہوے جیسا اس نام نہاد جمہوریت میں ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وہ بلوچ عوامی موومنٹ کے سابق رکن مرکزی کمیٹی نادرخان کھیتران کی قیادت میں آے ہوے وفد سے گفتگو کے دوران کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس او کی سرگرم کارکن کامریڈ حانی بلوچ کی تشدد کے بعد شہادت بھی ایک معمہ بن گی ہے۔ بلوچستان کے نہتے طلبہ وطالبات پرتشدد، شیلنگ اور فارنگ کرنا جمہوری، اسلامی اور اخلاقی اقدار کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔ حکمرانوں کا بلوچستان کے طلبہ وطالبات کے لیے داخلوں کیانٹری ٹیسٹ میں براہ راست مداخلت اور اقربا پروری کے تحت داخلوں کا اعلان ناقابل برداشت ہے۔ بلوچ عوامی موومنٹ بلوچستان کے طلبہ وطالبات کو قطعا تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر گام پر ان کا ساتھ دیگی۔ انہوں نے کہا کہ کامریڈ حانی بلوچ کی شہادت کا واقعہ اور مختلف بیانات کا سامنے آنا بھی کسی معمہ سے کم نہ ہے۔ پہلی اطلاعات کے مطابق کامریڈ ہانی کا پولیس کے تشدد سے زخمی ہونا اور بعدازاں شہید ہوجانا دوسرا بیان ان کا علالت بعد انتقال ہوجانا جبکہ ایک اور متنازعہ بیان کہ کامریڈ حانی تشدد کے واقعات سے دو روز قبل وفات پاچکی تھیں۔ ان تمام بیانات کے باوجود کامریڈ حانی کی سیاسی و سماجی خدمات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ حانی بلوچ نے بلوچستان کے طلبہ وطالبات اورقومی وقار کے قیام کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ جن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حانی بلوچ کے قتل میں ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جاے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ وطالبات پر تشدد فارنگ اور شیلنگ کے واقعات اور ان کے خلاف بوگس مقدمات کا اندراج حکومتی بوکھلاہٹ کی دلیل ہے۔ بلوچ عوامی موومنٹ طلبہ وطالبات کے شانہ بشانہ رہ کر جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے۔ اورہر جاز احتجاج میں ان کا باقاعدہ ساتھ دیگی۔ آخر میں ریس نواز علی برفت ایڈووکیٹ ودیگر نے حکومت بلوچستان کو خبردار کیا کہ طلبہ وطالبات پر تشدد فارنگ اور شیلنگ کے باوجود مقدمات کا اندراج ہونا بدنیتی پر مبنی رویہ ہے۔ جس کا فوری نوٹس لیا جاے طلبہ وطالبات کے خلاف جھوٹے مقدمات کو واپس لیا جاے اور طلبہ وطالبات کو انصاف دلایا جاے۔ بصورت دیگر BAM طلبہ وطالبات کے شانہ بشانہ رہ کر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ جس کی ذمہ داری خود حکومت وقت پر عاد ہوگی۔


