ہیری اور میگھن مستحقین میں کھانا تقسیم کرنے لگے

لاس اینجلس،شہزادہ ہیری اور میگھن مستحقین میں کھانا تقسیم کرنے لگے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شاہی حیثیت سے دستبردار ہو کر لاس اینجلس میں منتقل ہونے والے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل عالمی وبا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے مستحقین کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ غیر ملکیکینیڈا سے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس منتقل ہونے والے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے مستحقین میں کھانا تقسیم کیا۔غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق جوڑے نے پروجیکٹ اینجل فوڈ نامی این جی او میں رضاکارانہ طور پر خدمات سرانجام دیتے ہوئے ان لوگوں میں کھانا تقسیم کیا جو مستقل طور پر کسی بیماری کا شکار ہیں۔پروجیکٹ اینجل فوڈ کے سی ای او رچرڈ ایوب نے غیر ملکی نشریاتی ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ کورونا سے بچاو? کی تمام احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ڈیوک اینڈ ڈچز ا?ف سسیکس نے ان مستحقین کو کھانا تقسیم کیا۔رچرڈ ایوب نے بتایا کہ رضاکارانہ فرائض سرانجام دیتے ہوئے سماجی دوری کا خاص اہتمام کیا گیا کیونکہ ادارے میں موجود تمام افراد کسی نہ کسی بیماری کا شکار ہیں اور وہاں موجود لوگوں کی عمریں 60 سے اوپر کی ہیں اسی لیے وہاں موجود لوگوں کے لیے کسی قسم کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔ انہوں نے بتایا کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ اس سے قبل ایسٹر کے تہوار بھی یہاں کھانا تقسیم کرنے ا?ئے تھے تب بھی سماجی دوری اور احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے این 95 ماسک اور دستانوں کا استعمال کیا گیا تھا۔رچرڈ ایوب نے بتایا کہ شہزادہ اور ان کی اہلیہ اس نیک کام کے لیے عام لباس کا انتخاب کرتے ہیں کہ مستحقین کو معلوم نہیں ہوتا ہے انہیں کھانا دینے والا کون ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں