برطانیہ میں ایندھن کا بحران، 90فیصد پیٹرول پمپس خالی

برطانیہ:برطانيہ ميں پیٹرول کی سپلائی لائن بحال نہ ہونے پر شہریوں کی افراتفری میں خریداری کے بعد 90 فیصد پیٹرول پمپس خالی ہوگئے۔

برطانيہ بھر کے پیٹرول پمپس ميں شہريوں کی گاڑيوں کی لمبی قطاريں ديکھی گئيں۔پیٹرول ريٹيلرز ايسوسی ايشن کے مطابق برطانيہ کے 8ہزار پیٹرول پمپس ميں سے تين چوتھائی سے زائد خالی ہوچکے ہيں جس کی وجہ شہريوں کا گبھراہٹ ميں خريداری کرنا ہے۔

ناقدين کا کہنا ہے کہ جنوری ميں بريگزٹ کے بعد بہت سے غير ملکی ٹرک ڈرائيورز برطانيہ چھوڑ گئے تھے مگر حکومت نے اس جانب کوئی توجہ نہيں دی۔ ڈرائيورز کی کمی ہوئی جس کے باعث سپلائی کم ہوتے ہوتے معاملہ بحران کی شکل اختيار کرگيا۔

بحران پر قابو نہ پايا جاسکا تو فوجی ڈرائيوروں کو مخصوص تربيت دے کر پیٹرول پمپوں پر تعينات کيا جائے گا۔
برطانوی حکومت نے ڈرائيوروں کی کمی کو پورا کرنے کے ليے آئندہ ماہ سے دسمبر تک 10ہزار500 عارضی ورک ويزا جاری کرنے کا فيصلہ بھی کيا ہے۔واضح رہے کہ برطانیہ دنيا کی پانچويں بڑی معيشت کا حامل ملک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں