بے پناہ الزامات لگے، ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، شہباز شریف
لاہور :مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان پر اور نواز شریف پر بے پناہ الزامات لگے مگر آج تک ایک دھیلے کی کرپشن کے ثبوت نہیں ملے۔
لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ کچھ دنو ں سے حکومتی صفوں میں کہرام مچاہواہے،3سال میرے اورمیرےخاندان کے خلاف بےبنیاد الزامات لگائے گئے،عزت اور ذلت اللہ کے ہاتھ میں ہے ،چاہتاہوں حقائق سے آگاہ کروں۔عمران خان اور ان کےحواری مجھ اورخاندان پر تہمتیں لگاتے رہے،برطانیہ کی تحقیقاتی ایجنسی کی رپورٹ نے تمام الزامات رد کیے،حکومت کی فوج ظفر موج ٹی وی پر دن رات پراپیگنڈا کرتی رہی۔
ہم نے 10سال پنجاب میں اور 5سال وفاق میں عوام کی خدمت کی، اربوں کھربوں کے الزامات لگائے گئے ، ایک دھیلے کی کرپشن کا ثبوت نہ لاسکے۔ہماری جماعت کے لوگوں کو جیلوں میں بھجوایا گیا، نیب نیازی گٹھ جوڑ کی وجہ سے ملتان میٹرو کی تفصیلی انکوائری کی گئی لیکن کچھ نہ ملا۔
مجھ پر الزام تھا کہ میں نے ڈیفیڈ کے لاکھوں پاؤنڈز کھائے ہیں،میری صفائی میں حکومت برطانیہ نے خود بیان دیا کہ کوئی کرپشن نہیں کی۔ڈیوڈ روز کو پاکستان بلاکر عمران نیازی سے ملوایا گیا،اس کی اسٹوری کا کیا حشر ہوا ،وہ آپ نے دیکھ لیا، ڈیلی میل اسٹوری میں رتی بھرسچائی ہوتی تومجھ سےرقم نکلوالیتے۔
عمرا ن خان کے اسپیشلسٹ نےکہا جو ہم نے لکھا اس میں منی لانڈرنگ کا ذکرنہیں،این سی اے نے کہاکہ ہمیں دسمبر 2019کوایسیٹ ریکوری یونٹ کی درخواست ملی،برطانیہ نے ایسیٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر سلمان شہباز کے اکاؤنٹ منجمد کیے۔
حکومت نےتاثردیاکہ این سی اے نےخودرابطہ کیا،این سی اے نےکہاہم نےتحقیقات ختم کردیں،عدالت نےٹھپہ لگادیا۔میں نے 2مرتبہ جیلیں کاٹی ہیں، عمران خان کا بس چلے تو آج بھی جیل بھجوا دے، مجھے 2005میں زلزلےکے دوران جلاوطن کیاگیا۔
ہم پر نیب اور ایف آئی اے میں بھی کھربوں کے الزامات عائد ہوئے،بڑے بھائی کو بھی جیل میں گھسیٹنے کی کوشش کی گئی،نیب نیازی گٹھ جوڑ میں دو رائے نہیں۔شہبازشریف نے پریس کانفرنس میں وزیراعظم اور وفاقی وزرا کے بیانات بھی چلائے۔


