کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں ڈیڑھ لاکھ تک پہنچ گئیں

واشنگٹن ِامریکا کی جان ہوپکنز یونیورسٹی نے بتایاہے کہ کووِڈ انیس کی وجہ سے دنیا بھر میں ہونے والی ہلاکتیں ایک لاکھ پینتالیس ہزار سے تجاوز کر چکی ہیں جب کہ اس مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد بھی اکیس لاکھ اٹھاون ہزار پانچ سو چورانوے ہو چکی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق رپورٹ میں بتایاگیاکہ اس متعدی وبا کے نتیجے میں سب سے زیادہ ہلاکتیں امریکا میں ہوئی ہیں، جہاں مجموعی طور پر تینتیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ گزشتہ برس دسمبر میں چینی شہر ووہان میں سامنے آنے والا نیا کورونا وائرس اب دنیا کے 185 ممالک میں پھیل چکا ہے۔ پاکستان میں اب تک قریب سات ہزار افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک سو اٹھائیس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں