کورونا،حکمران ابھی تک وباء کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ، نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے کہا کہ کورونا وائرس کی بڑھتی صورتحال تشویشناک ہے اور یہ لاک ڈوان میں نرمی کی بدولت ممکن ہواحکومت کو اپنے غیر زمہ دارانہ رویوں و کردار کو پرکھنا ہوگا۔بیان میں کہا گیا کہ عالمی وبا کا مقابلہ کرنے کا واحد اور بہترین حل سماجی فاصلے رکھنا ہے اور سماجی فاصلے صرف اور صرف مکمل لاک ڈوان سے ممکن ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں کی غیر سنجیدگی اور لاپرواہی کی انتہا کردی ہے اب تک کورونا وائرس کو سنجیدہ ہی نہیں لیرہی ہے لاک ڈوان میں نرمی اس وقت کیاجاتا ہے جب ٹیسٹنگ کے مراحل زیادہ ہو اور رزلٹ کا تناسب منفی کی صورت میں زیادہ ہو۔یہاں تو ٹیسٹنگ کی استعداد ہی نہیں تو تناسب کا اندازہ مضحکہ خیز ہے اس سے پہلے بھی حکومت کی ناقص پالیسیوں اور غیر سنجیدگی کے بدولت کورونا وائرس ملک میں پھیل گیا۔مذید کوتاہی اور غیر زمہ داری ملک کو بڑی تباہی کی طرف دھکیل سکتی ہے۔اس لیے حکمرانوں کو اپنا رویہ بدلنا ہوگابیان میں عوام سے اپیل کیا گیا ہے کہ عوام خود ہی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو محفوظ رکھیں کیونکہ خود کو محفوظ رکھنے سے ہی سماج محفوظ رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں