مسائل کے حل کیلئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ ہرنائی بچاؤ تحریک میں شامل ہوں، نصراللہ زیرے

کوئٹہ:پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے نے کہا ہے کہ ہرنائی کے عوام تمام بنیا دی حقوق تسلیم کر کے وہاں ٹرین سروس اور سڑکوں کو بحال کیا جائے ہرنائی کے عوام کو اپنی پارٹی کی جانب سے ہر قسم کا تعاون پیش کر تے ہیں اور انکے مطالبات اسمبلی میں اٹھاؤں گا۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب کے باہر ہر نائی سے پیدل لانگ مارچ کر کے کوئٹہ پہنچنے والوں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ مظاہرے سے ہرنائی بچاؤ تحریک کے چیئر مین سید نور محمد شاہ، وائس چیئر مین اکبر علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ نصر اللہ زیرے نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مانگی ڈیم کا واقعہ کیسے پیش آیا کہ ہم ڈپٹی کمشنر کے اختیار ات بحال کر نا چاہتے تھے ہر نائی کے گھمبیر اور بنیا دی مسائل کے حل کے لئے تمام اقوام،قبائلی معتبرین،سیا سی جما عتوں کے رہنماء تمام یونینز، وکلاء بر ادری اور تاجر حضرات ہر نائی بچاؤ تحریک میں شام ہوں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہر نائی کے ہسپتالوں میں سہو لیات مہیا اور ہر ہسپتال میں دو دو ایمبولینس فراہم کی جائیں انہوں نے کہاکہ ہم 180کلو میٹر کا سفر تہہ کر کے کوئٹہ پہنچے ہیں تاکہ انہیں فوری طورپر چیف سیکر ٹری کے پاس جا کر مطالبات منظور کروالیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہر نائی کوئٹہ روڈ پر کام شروع کیا جائے گلز کا لج کے لئے لیکچرارتعینات کئے جائیں جو بچے ہر نائی سے باہر پڑھ رہے ہیں انہیں اسکا لر شپ دی جائے تحصیل شاہرگ کو گزشتہ ادوار میں سیلاب سے متاثرہ افراد اورزمینداروں کی مدد کی جائے بند کئے گئے تر قیا تی کاموں کو بحال کیا جائے ٹاؤن وان میونسپل کمیٹی کی زمینوں پر قبضے ختم کر وایا جائے ہر نائی کی کوئلہ کانوں پر غیر قانونی ٹیکسزختم کئے جائیں ضلع ہرنائی کے ہر یونین میں کھیلوں کے میدان بنائیں جائیں ہرنائی اور شاہرگ میں اسٹیڈیم تعمیر کئے جائیں ہر نائی ولن میل کو فوری طورپر چلایا جائے اور ضلع میں تھیلیسیما سینٹر قائم کیا جائے ناقص میں میونسپل کمیٹی کے آفس کو بحال کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں