کوہلو،بینکوں کی اے ٹی ایم مشین خراب،ہزاروں لوگوں کو مشکلات کا سامنا

کوہلو: کوہلو میں نیشنل بینک آف پاکستان اور حبیب بینک کے اے ٹی ایم مشینیں گزشتہ کئی ہفتوں سے خراب ہیں جس کی وجہ سے ضلع کے ملازمین پیشہ افراد،کاروبار ی پیشے سے منسلک لوگوں سمیت ہزاروں شہریوں کو ٹرنزیکشن میں شدید دقت کا سامنا ہے کوہلو کے مختلف شعبوں سے منسلک لوگوں نے بتایا ہے کہ ضلع میں نیشنل بینک آف پاکستان اور حبیب بینک کے اے ٹی ایم مشینیں گزشتہ کئی ہفتوں سے خراب ہیں جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے بینکوں کے دروازے پر بینک کے اہلکاروں نے اے ٹی ایم مشین خراب کے نوٹس آوازں کئے ہوئے ہیں مگر ان کو ٹھیک کرنے کیلئے کوششیں نہ ہونے کے برابر ہیں شہریوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کئی مرتبہ بینک حکام سے شکایت درج کی ہے مگران کی کوئی شنوائی نہیں ہوسکی ہے ضلع میں ملازمین سمیت کاروباری حضرات کو تنخواہوں ورقوم کی وصولی میں مشکلات معمول بن گئے ہیں بینک باقاعدہ صارفین سے اے ٹی ایم مشین سمیت بینک میں اکاؤنٹ ہونے پر پیسوں کی کٹوتی کرتی ہے مگر اس کے باوجود صارفین کو سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ بینک عملہ کا رویہ بھی صارفین کے ساتھ درست نہیں ہوتاہے جس سے صارفین بینکوں کے چکر سے عاجز آگئے ہیں بینکوں میں چیک کے ذریعے پیسے نکلوانے میں بھی بینک سسٹم تیز نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو لمبی قطاروں میں گھنٹوں تک کھڑا ہونا پڑتا ہے جس میں بزرگ اور معذور شہری بھی شامل ہوتے ہیں مگر بینکوں کے سامنے لائنوں میں کھڑے صارفین سخت گرمی میں دن بھر اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اے ٹی ایم مشینیں کب ٹھیک ہوں گی اس سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے مگر شہری ہر روز امید سے اے ٹی ایم مشینوں کا رخ کرتے ہیں کہ شاید مشینیں فعال ہوئی ہیں مگر بدقسمتی سے بینک حکام کی عدم دلچسپی کے باعث اے ٹی ایم مشینیں صارفین کیلئے درد سر بن گئی ہیں اے ٹی ایم مشینوں کی خرابی اور دیگر شہریوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے جب بینک منیجروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو ان سے رابطہ نہ ہوسکا ہے صارفین نے نیشنل بینک آف پاکستان کے چیئرمین اور حبیب بینک کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا فوری مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں کے اے ٹی ایم مشینوں کو ناصرف مستقل طور پر فعال کیا جائے بلکہ بینکوں میں خصوصاََ نیشنل بینک کے سسٹم کو تیز کیا جائے تاکہ صارفین کے ٹرانزیکشن میں مشکلات کاخاتمہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں