صوبائی اسمبلی توڑنے کا اقدام غیر جمہوری ہے، ایسا صرف ہنگامی حالات میں کیا جاتا ہے، غفور حیدری
کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرمولاناعبدالغفور حیدری ہے کہاہے کہ بلوچستان اسمبلی توڑنے کااقدام غیر جمہوری ہے ایسا صرف ہنگامی حالات میں ہوتے ہیں لیکن بلوچستان کے حالات ہنگامی تو نہیں،پہلے بھی وزرائے اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہوچکی جام کمال کو چاہیے کہ وہ باعزت طریقے سے استعفیٰ دیکر گھر چلاجائے،اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کے بعد حکومتی ارکان بھی جام کے مخالف ہوگئے ہیں پی ڈی ایم فیصل آباد میں 16 اور ڈیرہ غازی خان میں 31اکتوبر کو بڑا جلسہ کریگی،۔ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاکہ موجودہ مسئلہ جام کمال اور انکی پارٹی کا ہے،حالانکہ ماضی میں بھی وزیر اعلی نے عدم اعتماد سے پہلے استعفیٰ دیا ہے اس لئے بہتر ہے جام کمال بھی عزت سے استعفی دے دیں، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ اپوزیشن کا بنیادی کام قائم حکومت کو گرانا اور خود حکومت میں آنا ہوتا ہے، ہماری کوشش تو وفاقی حکومت کو بھی گرانے کی ہے، پی ڈی ایم فیصل آباد میں 16 اور ڈیرہ غازی خان میں 31اکتوبر کو بڑا جلسہ کریگی، انہوں نے کہاکہ پہلے دن سے کہے رہیں ہیں بدترین دھاندلی سے حکومت قائم ہوئی ہے بلوچستان میں اپوزیشن کا دانا پانی تک بند کردیا گیااپوزیشن کو مکمل طور پر دیوار سے لگا دیا گیا ہے،ایک سوال کہ کچھ افواہیں ہیں کہ جام صاحب اسمبلی توڑ دیں گے اس پر کیا کہیں گے کے جواب میں مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاکہ اس طرح کے اختیارات ہنگامی حالات میں استعمال ہوتے ہیں ایسا کوئی بھی اقدام ہو ا تو غیر جمہوری ہوگا۔


