کوئٹہ، سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا مبینہ شخص گرفتار

کوئٹہ:کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی کاروائی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والا مبینہ شخص گرفتار اسلحہ و گولہ بارود برآمدکر لیا گیا، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق جمعرات کو سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر جبل نور کے قریب واقعہ بس اڈے پر کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشتگرد ہارون خان کو ژوب سے کوئٹہ آتے ہوئے گرفتار کرلیا اور اسکے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا، ترجمان کے مطابق گرفتارمبینہ دہشتگرد کو مزید تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں