قبائلی رہنما رحمت اللہ کے اغواء کیخلاف لواحقین کی آر سی ڈی شاہراہ بلاک
چاغی: قبائلی رہنما ملک رحمت اللہ کے اغوا کے خلا ف ان کے لواحقین اور قبائلی عمائدین سرپا احتجاج بن گئے اور پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ بلاک کردی۔ تفصیلات کے مطابق کرودک سے تعلق رکھنے والا قبائلی رہنما ملک رحمت اللہ محمد حسنی کے گزشتہ روز اغوا ہو نے کے واقعہ اور عدم بازیابی کے خلا ف ان کے لواحقین اور قبائلی عمائدین نے احتجاج پا ک ایران آر سی ڈٖی شاہراہ کو بلا ک کیا مظا ہرین کی قیادت بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر میر اسفندیارخان یار محمد زئی کر رہے تھے مظا ہرین نے دالبندین کے قریب پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر ٹائر جلا کر بلاک کردیا جس کی سبب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی آر سی ڈی شاہراہ پر سفر کرنے والے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا لواحقین انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی قبائلی رہنما کی بازیابی پر زور دیتے ہوئے کہا ملک رحمت اللہ ایک قبائلی اور سماجی رہنما ہے اس طرح اسکا اغوا ہونا انتظامیہ کی نا کا می کامنہ بولتاثبوت ہے اس موقع پر قبائلی رہنما میر اسفندیارخان یار محمد زئی کا کہنا تھا اسکا تعلق خان پینل اور باپ پارٹی سے ہیں اسکی بازیابی کو جلداز جلد یقینی بنائے بعد ازہ ڈی سی چاغی شفقت انور شاہوانی، ایس پی چاغی محمد انور بادینی نے مظاہرین سے مزکرات کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ قبائلی رہنما ملک رحمت اللہ محمد حسنی کو جلد بازیاب کرایا جائے گا یقین دہانی پر مشتمل مظاہرین نے سڑک کو کھول دیا۔


