عراق میں پانچویں پارلیمانی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری
عراق :عراق میں پانچویں پارلیمانی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے، پارلیمنٹ کی 329 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔
انتخابی عمل کا جائزہ لینے کے لیے یورپی یونین اور اقوامِ متحدہ کے مبصر تعینات کیئے گئے ہیں، پولنگ ختم ہونے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر ابتدائی نتائج آنے کی توقع ہے۔
انتخابی عمل کے دوران ملک بھر میں سیکیورٹی کا سخت انتظام ہے، عراق کے تمام ایئر پورٹ گزشتہ شام سے پیر کی صبح تک بند کر دیئے گئے ہیں۔
حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کے باعث عراق میں مقررہ وقت سے ایک سال پہلے انتخابات کرائے جا رہے ہیں۔
Load/Hide Comments


