پشاور، 20 اپریل سے صوبے کی تمام عدالتیں کھولنے کا فیصلہ

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے 20 اپریل سے صوبے کی تمام عدالتیں کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں پشاورہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس کے حوالے سے بتایاکہ ہائی کورٹ کے تمام بنچز 20 اپریل سے کام کا آغاز کریں گے۔کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے مقدمات نمٹانے کے لیے بھی حکمت عملی تیار کرنے پہ غور کیا گیا۔تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج صاحبان کوبھی ماتحت عدالتوں میں مقدمات نمٹانے کے لیے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں