حصول تعلیم سے ہی پسماندگی کا خاتمہ ہوسکتاہے، خضدار میں سائنس فیسٹول

خضدار:خضدارپرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج خضدار ماہر معالج پروفیسر ڈاکٹر منیر احمد سمالانی نے کہا ہے کہ حصول تعلیم سے ہی ہم پسماندگی کی بھنور سے نکل کر دنیاکی خوشحال قوموں کے صف میں شامل ہو سکتے ہیں دنیا پر راج کرنے والی قومیں کسی صورت ہم سے بالاتر نہیں ہماری بچیاں اور بچے باصلاحیت اور نہایت ذہین ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ انکی صحیح معنوں میں ذہن سازی کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کوشک خضدار میں (مرک) بلوچستان اور محکمہ تعلیم ضلع خضدار کی جانب سے منعقدہ سائنس فیسٹیول کی تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر ضلعی منتظم تعلیم برائے (خواتین محترمہ زاہدہ مصطفی (مرک) کی ڈائریکٹر محترمہ سمیرا محبوب کمیونیٹی کی جانب سیمعروف سماجی رہنماحیدر زمان بلوچ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر خضدار شبانہ نیاز اسسٹنٹ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر راج کماری ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فرزانہ زہری اور میزبان اسکول کی منتظمین سمیت ضلع بھر کے گرلز اسکولوں کے طلبا اور طالبات اور اسکولوں کی سربراہان نے شرکت کی سائنسی فیسٹول کے دوران گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوشک گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھٹان گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول خضدارگورنمنٹ گرلز ہائی سکول بازار کیمپس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول آباد کرخ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول لزوگورنمنٹ گرلزہائی سکول رحیم آبادگورنمنٹ گرلز مڈل سکول نیامجورائزنگ اسٹار پبلک ہائی سکول خضدارغزالی ماڈل پبلک سکول خضدار،یونیورسل پبلک سکول خضدار،سکول آف سکالرز،دیگر گرلز سکولوں کے طالبات اپنے سکولوں کے طالبات نے اپنے اپنے اسکولوں کی جانب سے تیار کئے گئے سائنسی تخلیقات فیسٹول میں پیش کئے اور فرداً فرداً ہر سکول کے طالبات نے مہمانوں کو ان سائنسی ماڈیولز سیمتعلق بریفنگ دی تقریب سے پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر منیر احمدسمالانی محترمہ زاہدہ مصطفی،محترمہ سمیرامحبوب حیدر زمان بلوچ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حیرت ہوئی کہ پسماندہ تعلیمی اداروں اور علاقوں کے بچے بے سروسامانی کے عالم میں اس قدر ذہین اور باصلاحیت ہیں انکی تخلیقات نہ صرف معلوماتی ہیں بلکہ اس قدر کارآمد ہیں کہ ان سے باقی ادارے بھی فائدہ حاصل کرسکتی ہیں انہوں نے خصوصا بچوں کی ایک گروپ جس نے ننھی عمر میں سافٹ ویئر ز سازی میں قدم رکھ کر عمر ی میں اپنے اسکول کا نام روشن کیا جس کی آمدن سے اسکول کے اخراجات پورے کئیے جا رہے ہیں ابھی سے سے وہ معاشی طور پر اس قدر مستحکم ہے ایک اور کم عمر بچی جس نے اپنے اسکول میں طالبات کو انگلش کی کلاسیں لے رہی ہے یہ سب کمال صلاحیتیں ہیں مقررین نے باقی تمام بچوں کو بھر پور صلاحیتوں بیحد سرہا ہتے ہوئے ضلعی منٹظم تعلیم برائے خواتین اسکولوں کی منتظمین کی کاوشوں کو بھر پور سراہتے ہوئے کہا کہ آج کی ننھی منھی بچیاں کل کی مائیں ہیں انہیں صرف خانہ داری یا گھریلو امور تک محدود نہ کیا جائے بلکہ ان کی ذہن سازی کرکے انہیں قوم کا سرمایہ بنانے پر توجہ دی جائیکیونکہ ماں بچے کا اولیں درس گاہ ہوتا ہے اگر شروع میں بچے کی تربیت اس کے بعد اسکی تعلیم پر بھر پور توجہ دی جائے تو ہم ایک باشعورمہذب اور ترقی یافتہ قوم بن کر ملک و قوم کی بہتر خدمت کرسکیں گے مقررین نے کہا کہ خوش قسمت ہیں وہ معلمات جنہیں معلمہ کا مقام حاصل ہے یہ پیشہ پیغمبروں کا پیشہ ہے جنہیں اللہ نے فروغ تعلیم اور ماں جیسی محبوب رشتہ سے نوازا ہے پرنسپل جھالاوان میڈیکل کالج خجدار منیر احمد بلوچ نے کہا کہ مجھے آج اس تقریب میں شرکت پر یقین ہوگیا کہ ہمارے سروں مر منڈلاتے جہالت اور پسماندگی کے بادل چھٹنے والے ہیں میں اپنی طرف سے اپنے ادارے کی طرف سے محکمہ تعلیم خواتین کو کو شعبہ میڈیکل میں جو خدمات درکار ہونگیں میں ہمہ وقت تعاون کے لئے حاضر ہوں محترمہ زاہدہ مصطفی نے (مرک) بلوچستان کی ڈائریکٹر محترمہ سمیرا محبوب کی تعلیم دوستی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی ہمہ وقت تعاون اور دلچسپی سے ہم شبعہ تعلیم میں ترقی کی جانب گامزن ہیں انہوں نے فیسٹیول میں شامل تمام اسکولوں اور طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا شاندار فیسٹیول کا انعقاد آپ سب کی انتھک کوششوں کا ثمر ہے اخر میں فیسٹیول میں شریک طالبات اور اساتذہ کرام کو تعریفی اسناد بھی دیئے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں