کانگو، دریا میں کشتی الٹنے سے 51سے زائد افراد ہلاک،70لاپتہ
کنشاسا:کانگو میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں 51سے زائد افراد ہلاک اور 70 لاپتا ہو گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شمال مغربی صوبے مونگالا کے گورنر کے ترجمان نیسٹر مگباڈو نے کہا کہ دریا میں کشتی الٹنے کے نتیجے میں ڈوبنے والے 51 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ اب بھی 70 افراد لاپتا ہیں اور 39 افراد کو بچا لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کشتی میں سوار مزید مسافروں کا پتہ نہیں چلا اور ہم نے کشتی میں گنجائش کی بنیاد پر لاپتہ افراد کا تخمینہ لگایا ہے۔نیسٹر مگباڈو نے کہا کہ حادثہ رات کے وقت خراب موسم میں کشتی میں ممکنہ طور پر حد سے زیادہ مسافروں کے سوار ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
Load/Hide Comments


