حب، انتظامیہ کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 2خواتین سمیت 4ملزمان گرفتار
حب: بلو چستان کے ساحلی علا قے گڈانی کے قریب انٹی نا رکوٹیکس فورس اور اے این ایف انٹیلی جنس کی مشترکہ کا میا ب کا رروائی میں ایک کار سے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر کے 2خواتین سمیت 4ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق گزشتہ روز انٹی نارکوٹیکس فورس اور اے این ایف انٹی لیجنس کی گڈانی کے قریب مشترکہ کا رروائی کے دوران ایک کا ر گاڑی سے521کلوگرام چرس اور 10کلوگرام افیون بر آمد کر لی گئی۔منشیات کار کے مختلف حصوں میں بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی۔ کا رروائی کے دوران 2خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاجن کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


